(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی آبادکاروں کے ایک مسلح گروپ نے دو فلسطینی بھائیوں پر بدترین تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں دو سگے فلسطینی بھائیوں 43 سالہ مصطفیٰ النجر اور 40 سالہ محمد پر مسلح صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے حملہ کیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے دونوں فلسطینی باشندوں پر اس وقت اچانک حملہ کیا جب وہ شاہرہ سے گزررہے تھے۔
شرپسند صیہونی آبادکاردونوں بھائیوں کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت ہڈیاں ٹوٹنے کے بعد تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔