(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں نے ایک فلسطینی اسکول کو بھی غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز فلسطینی اتھارڑی کے زیر انتظام مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے مشرقی علاقے راس التین میں غیر قانونی شرپسند صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے ریاستی سرپرستی میں فلسطینی اراضی پر جبری قبضہ کرنے کے بعد وہاں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ قائم کردی ہے جس کا مقصد مقامی فلسطینیوں پر زمین کو مزید تنگ کرنا ہے ۔
اس سے قبل صیہونی فوج نے راس التین ہی کے علاقے میں یورپی امداد سے تعمیر ہونے والے ایک فلسطینی اسکول کو غیر قانونی قراردینے کے بعد مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسرائیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دیا ہے ۔