• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی وزیرکا مسجد اقصیٰ کے نواح میں اشعال انگیز گشت

بدھ 26-12-2012
in فلسطین
0
plf crane
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطین کے تاریخی اور مقدس شہر بیت المقدس میں صہیونی حکومت کے اہم عہدیداروں کی اشتعال انگیز طریقے سے آمد و رفت جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر پانی وبجلی’’عوزی لانڈو‘‘ نے مسجد اقصیٰ کے نواحی علاقے وادی حلوہ میں سلوان کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری صہیونی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ صہیونی وزیرکی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور فلسطینیوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی حکومت میں شامل شدت پسند مذہبی یہودی تنظیم’’اسرائییل بیتونا‘‘ کے لیڈر اور وزیر پانی و بجلی نے وادی حلوہ میں’’عیرڈافیڈ‘‘ یہودی کالونی میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صہیونی وزیر پولیس اور فوج کے ہمراہ دیر تک علاقے میں گھومتا رہا۔اسی دوران اسرائیلی انکم ٹیکس حکام نے بھی وادی حلوہ میں فلسطینی دکانداروں کی دکانوں پر چھاپے مارے۔ قبل ازیں صہیونی پولیس نے سلوان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے راہ گیروں اور گاڑیوں کی جامہ تلاشی لی۔

 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.