(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین سگے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے منگل کی شام مشرقی رام اللہ کے سلواد قصبے میں ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی شروع کی۔ اس دوران قابض فوجیوں نے تین سگے بھائیوں 30 سالہ ابراہیم، 24 سالہ مصطفیٰ اور 20 سالہ محمود کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے وقت تینوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں انہیں ’’بجمن‘ تفتیشی سینٹر منقتل کردیا گیا ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تینوں فلسطینی بھائیوں کو حراست میں لینے سےقبل ان پر فائرنگ کی گئی۔ اسرائیلی فوجیوں نے تینوں بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی نوجوانوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کی تو انہیں مزید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے رام اللہ سمیت مغربی کنارے کے دوسرے شہروں میں بھی تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔قابض فوجیوں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا، گھروں میں گھس کرقیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی اور نقدی وزیوارت لوٹ لیے۔