رپورٹ کے مطابق جمعرات کو علی الصباح دو فلسطینی شہریوں نے تل ارمیدہ کے مقام پر قائم ایک فوجی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار پر چاقو سےمتعدد وار کئے جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمی صہیونی فوجی کو درمیانے درجے کےزخم آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی جانب سے فائرنگ کرکے دونوں فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا۔ دونوں زخمی فلسطینی کئی گھنٹے تک سڑک پرخون میں لت پت تڑپتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں دو فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ قابض فوج نے کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور کسی شخص کو جائے وقوعہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹ کےمطابق فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینس نے دونوں فلسطینی نوجوانوں کو اٹھانے کی کوشش کی مگر قابض فوجیوں نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
