• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی فائرنگ سے نابلس میں ایک فلسطینی شہری شہید

جمعہ 27-11-2015
in فلسطین
0
Nablus Samir
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعرات کی شام زعترہ فوجی چوکی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شہید فلسطینی نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تاہم فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں زعترہ چوکی کے قریب 51 سالہ سامر حسن سریسی کو گولیاں مار کرشہید کیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے بھی اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا گیا ہے کہ فلسطینی شہری نے اپنی شہادت سے قبل اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں ںے فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہری کئی گھنٹے تک زخمی حالت میں سڑک پر پڑا رہا۔ فلسطینی شہریوں اور محکمہ صحت کےامدادی کارکنوں کو اس کے قریب نہیں جانے دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی جان نہیں بچائی جا سکی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔ گذشتہ اکتوبر کے سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے اب تک ایک سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی فائرنگ سے نابلس میں ایک فلسطینی شہری شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.