• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی فائرنگ سے معمر فلسطینی شہری زخمی

اتوار 10-01-2016
in فلسطین
0
Oldman Injured
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں ایک احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے ایک ساٹھ سالہ فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق قلقیلیہ میں عوامی مزاحمتی کمیٹی کے ترجمان مراد اشتیوی نے بتایا کہ ہفتے کے روز قلقیلیہ کے مشرقی قصبے کفر قدوم کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شہری ماھر عامر زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے

مراد اشتیوی نے بتایا کہ کفر قدوم کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ مشتعل مظاہرین نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی جب کہ قابض فوج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ساٹھ سالہ شہری ماھر عامر زخمی ہوگئے۔

اشتیوی کا کہنا تھا کہ کفرقدوم کے مقام پر احتجاجی مظاہرے روزکامعمول ہیں۔ فلسطینی شہریوں کا بنیادی مطالبہ اسرائیل کی جانب سے 13 سال سے بند کی گئی ایک مرکزی شاہراہ کو کھلوانے کے لیے جاری ہے مگر اسرائیلی فوج ہربار نہتے مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرکے احتجاج کوکچلنے کی کوشش کررہی ہے۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران کفر قدوم میں احتجاجی مظاہروں کے دوران 70 فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی فائرنگ سے معمر فلسطینی شہری زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.