• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی دوشیزہ اور نوجوان شہید

بدھ 27-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1147
0
SHARES
5
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے تازہ ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ بدھ کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب قلندیہ کےمقام پر ایک فلسطینی لڑکی اور ایک نوجوان کو قابض فوجیوں نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر شہید ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہیدہ کی شناخت مرام صالح حسن ابو اسماعیل کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 23 سال اور رہائشی تعلق شمالی بیت المقدس کے بیت سوریک قصبے سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی لڑکے اور لڑکی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب انہوں نے چاقو لہراتے ہوئے یہودی فوجیوں پرقاتلانہ حملے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے سڑک پرپڑے دونوں شہیدوں کے جسد خاکی دکھائے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا انہوں نے فدائی حملے کی کوشش کی تھی یا انہیں بے گناہ شہید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج ایسے ہی واقعات میں دسیوں فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے۔ ہر بار یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ فلسطینیوں کو چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کی کوشش کے دوران گولیاں ماری گئیں۔ حالانکہ قابض فوج اپنے دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔۔

آج بدھ کو شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ فلسطینی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہداء میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا بتائے جاتے ہیں۔

ان دو فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دوسو پندرہ ہوگئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی دوشیزہ اور نوجوان شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.