فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد مقبوضہ نابلس کے مختلف علاقوں میں گھومتی رہی۔ اس دوران کئی پرانی فلسطینی عمارتوں کی تصویریں بھی اتاری گئیں
۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق جیپوں میں سوار صہیونی فوجیوں نے نابلس کے قدیم شہر ، المعاجین کالونی اور جبل شمالی پہاڑوں میں چھاپے مارے۔ اس دوران پرانے دور کی عمارتوں کی ویڈیوز اور ان کے فوٹو بھی اتارے جاتے رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں کی آمد کے خلاف مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے قابض فوج کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی جس کے بعد وہ وہاں سے نکل گئے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
