(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جمعرات کے روز صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کی کارروائیوں میں مقامی شہریوں کو گھروں سے محروم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس، مغربی کنارےکے شمالی شہر نابلس، جنوبی شہر الخلیل اور وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کے مکانات، دکانیں اور دیگر املاک کی مسماری کے لیے آپریشن کیے۔جمعرات کو علی الصباح صہیونی فورسز نے رام اللہ کے نواحی علاقے نعلین میں فلسطینی شہریوں کے متعدد گھروں اور صنعتی مراکز کا محاصرہ کیا اور بلڈوزروں کی مدد سے متعدد مکانات اور صنعتی مقاصد کے لیے بنائے گئے شیلٹرز مسمار کردیے۔
قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فورسز نے نعلین میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی 700 مربع میٹر پرپھیلی املاک مسمار کردیں جس کےنتیجے میں نہ صرف کی فلسطینی خاندان بے گھر ہوئے ہیں بلکہ تین لاکھ ڈالر کے لگ بھگ انہیں معاشی نقصان بھی ہوا ہے۔
نعلین بلدیہ کے مقامی فلسطینی میئر نادر الخوجا کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسزکی جانب سے مکانات مسماری سے قبل کی قسم کا نوٹس تک جاری نہیں کیا ہے۔
ادھر بیت المقدس میں دیہی سوسائٹی کے ترجمان بو عماد الجھالین کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز نے مشرقی بیت المقدس میں بئر المسکوب اور الخان الاحمر کے مقامات پر فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات مسمار کردیے۔ جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
جھالین نے بتایا کہ صہیونی فورسزنے بئر المسکوب کے مقام پر فلسطینیوں کے چار مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا جس کے نتیجے میں 27 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
ادھر الخلیل شہر میں السموع کے مقام پر ایک زیرتعمیر مکان کو گرادیا گیا۔ نابلس شہر میں بھی صہیونی فوج کے انہدامی آپریشن میں متعدد فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے گئے۔
