• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے غزہ کے ایک تاجر کو حراست میں لے لیا

جمعرات 07-01-2016
in فلسطین
0
10160400800
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کاروباری مصروفیات کے لیے آنے والے ایک تاجر کو بیت حانون گذرگاہ سے گذرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکارں نے غزہ کی پٹی سے شمالی علاقے میں بیت حانون گذرگاہ پہنچنے پر فلسطینی کاروباری شہری ماھر عبدالفتاح مشتہی کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی تاجر کو پانچ روز کے لیے حراست میں لیا گیا ہے تفتیش مکمل ہونے کے بعد اسے رہا کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ کی پٹی کے مریضوں،طلباء اور کاروباری شخصیات کو بلیک میل کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ طلباء اور دیگر شہریوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جاسوسی کریں تو انہیں غرب اردن میں آزادانہ آمد ورفت کی اجازت ہوگی۔ مخبری سے انکاری شہریوں کو یا تو واپس غزہ بھیج دیا جاتا ہے یا انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

پچھلے سال بیت حانون گذرگاہ سے اسرائیلی فوجیوں نے غزہ سے آنے والے 44 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا جن میں 32 تاجر، چار مریض، تین عالمی اداروں کے ملازم، دو خواتین اور تین دیگر مسافر شامل تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج نے غزہ کے ایک تاجر کو حراست میں لے لیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.