• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا

منگل 29-12-2015
in فلسطین
0
IOF demolishes
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک انہدامی کارروائی کے دوران شہر کے جنوبی قصبے صور باھر میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کرکے کئی بچوں اور خواتین سمیت اور متعدد افراد کو مکان کی چھت سے محروم کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے صور باھر قصبے کی وادی الحمص کالونی میں منگل کو علی الصباح ایک زیرتعمیر مکان کا محاصرہ کیا ۔ بعد ازاں بلڈوزر کی مدد سے مکان کو مسمار کردیا گیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ چار منزل زیرتعمیر مکان فلسطینی شہری عیسیٰ ربایعہ کی ملکیت تھا جس کی دو منزلیں مکمل ہوچکی ہیں جب کہ آخری دو منزلوں کی تعمیر کا کام جاری تھا۔صہیونی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عیسیٰ الربایعہ کا یہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیاتھا جس کی مسماری کے لیے ایک ماہ قبل نوٹس جاری کیاگیا تھا۔

ادھر اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں محمد عمیرہ نامی شہری کے مکان کی مسماری کی کارروائی چار جنوری 2016 ء تک روک دی گئی ہے۔ محمد عمیرہ کی جانب سے اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں مکان کی مسماری کے لیے جاری کردہ اسرائیلی نوٹس کو چیلنج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20 ہزار مکانات کو منہدم کرنےکی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ صہیونی حکومت ایک منظم حکمت عملی کے تحت بیت المقدس کے باشندوں کے مکانات مسمار کرکے ان پر عرصہ حیات تنگ کررہی ہے۔ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے لیے بہانہ یہ تراشا جاتا ہے کہ یہ تعمیرات اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر کی گئی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.