• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے آتش گیربم پھینک کر فلسطینیوں کی فصلات نذرآتش کر دیں

اتوار 15-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1367
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب رات کی تاریکی میں روشنی اور آگ پیدا کرنے والے گولے پھینک کر فلسطینی شہریوں کی فصلات کو نذرآتش کر دیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے رات کی تاریکی میں الفوار کیمپ کے قریب فلسطینی شہریوں کی فصلوں پر گیس اور روشنی پیدا کرنے والے بم برسائے جس کے نتیجے میں کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور فصلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

ادھر یہودی آباد کاروں نے رات گئے جنوبی بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھرمیں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں اور فوجیوں نے مشترکہ کارروائی کے دوران تل ارمیدہ کے مقام پر ریاض ابو ھزاع نامی شہری کے گھرمیں گھس کر خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا۔ یہودی آباد کاروں نے ریاض ھزاع کی اہلیہ کے چہرے پر مرچوں سے ملا پانی پھینکا۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی فوجیوں الفوار کیمپ اور تل ارمیدہ کے مقامات پر فلسطینی کسانوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری بے ہوش ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک دوسری کارروائی میں الخلیل شہر سے انس محمد ابراہیم قفیشہ نامی ایک شہری کو حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج نے آتش گیربم پھینک کر فلسطینیوں کی فصلات نذرآتش کر دیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.