فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو یہودی فوجی پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق شمالی بیت المقدس میں ایک فوجی چوکی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی فوجی اہلکار پر چاقو سے وار کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کے ساتھیوں نے فلسطینی حملہ آور کو گولیاں مار دیں جس کے میں نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان پر یہودی فوجی پر فائرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی کے حملے میں فوجی کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بھی بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولیوں سے مازن حسن عریبہ نامی فلسطینی نوجوان شہید ہوا ہے۔ اس کا آبائی تعلق بیت المقدس کے ابو دیس قصبے سے بتایا جاتا ہے۔