(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہ اللہ کی سنت ہے کہ ہمیشہ غاصب قوتوں کا انجام صرف رسوائی اور زوال ہوا ہے اور فتح ہمیشہ مظلوموں کی ہوئی ہے‘ناپاک اسرائیلی ریاست کے وجود کا جلد خاتمہ ہوگا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سرابرہ اسماعیل ہنیہ نے عالمی یوم القدس کے موقع پر القدس فورم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عزم، ثابت قدمی، استقامت کے ساتھ قربانیوں کی پرواہ کیے بغیر آزادی کی راستے پرگامزن ہیں۔ ہمارا عہد ہے کہ ہم صہیونی ریاست کےوجود کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ قربانیوں اور قیمتوں کی پرواہ کیے بغیر ثابت قدمی، استقامت اور آزادی کی راہ پر گامزن رہنا ہے۔ چاہے مشکلات کتنی ہی سخت کیوں نہ ہوجائیں فلسطینی قوم اپنی آزادی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ یہ پیغام پوری فلسطینی قوم کا ہے جس میں غزہ اندرون فلسطین، غرب اردن، القدس ، بیرون ملک مقیم فلسطینیوں اور ہمارے بہادر اسیران کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی یوم القدس پرہماری قوم کا پیغام بھی ہے اور قرآنی سنت سے لیس مزاحمت کے محور کا پیغام بھی ہے، جس میں یہ وعدہ کیا گیا ہے اور بشارت دی گئی ہے کہ “ناپاک اسرائیلی ریاست کے وجود کا جلد خاتمہ ہوگا۔ یہ اللہ کی سنت ہے کہ ہمیشہ غاصب قوتوں کا انجام صرف رسوائی اور زوال ہوا ہے اور فتح ہمیشہ مظلوموں کی ہوئی ہے‘