• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 6 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی حکام نے درجنوں ایکڑ فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرلیا

اتوار 13-12-2015
in فلسطین
0
Salfiyat
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے مقامی فلسطینی شہریوں کی 30 ایکڑ اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرکے انہیں قیمتی زرعی اراضی سے محروم کردیا۔

ہفتے کے روز سلفیت کے مغرب میں واقع دیر استیا اور جنبصافوط قصبوں میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی کی بلڈوزروں کی مدد سے کھدائی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ دیر استیا اور اس سے متصل قصبے میں ’’نائو پیس‘‘ نامی ادارے کی جانب سے شہریوں کو بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان کی اراضی پرغاصبانہ قبضے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کی جانب سے فلسطینیوں کی اراضی ہتھیانے کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔

کوئی ایک ماہ قبل اسرائیلی فوجیوں نے سلفیت میں وادی قانا اور دیر استیا کی دو ہزار دونم اراضی ہتھیانے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر کے رقبے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کے امور کے ماہر خالد معالی نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے وادی قانون کی جس اراضی پرقبضہ کیا ہے وہ وادی قانون سے متصل ایک پہاڑی علاقے میں ہے۔ یہ ایک زرخیز زمین کاقطعہ ہے جو فلسطینی شہریوں کی فصلات کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کار ہمیشہ للچائی ہوئی نظروں سے اس علاقے کو دیکھتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سلفیت کی اراضی پر اسرائیل نے آٹھ بڑی یہودی کالونیاں بنا رکھی ہیں۔ ان میں عمانوئیل، ایل متان، یاکیر، نوفیم، کرنی شمرون، جنوت شمرون، معالی شمرون اور نوف اورنیم کالونیاں شامل ہیں۔ ان کالونیوں کی توسیع کی آڑ میں ہزاروں ایکڑ فلسطینی اراضی غصب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی حکام نے درجنوں ایکڑ فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرلیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.