(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی نے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی جیلوں میں اس وقت نو ہزار سے زائد فلسطینی قیدی قید ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں کو انتہائی سخت اور غیر انسانی حالات میں رکھا جا رہا ہے جبکہ سفاک صہیونی جیل انتظامیہ نے ان کے لیے طبی سہولتوں کی فراہمی عملاً بند کر رکھی ہے۔
کمیٹی کے مطابق حالیہ دنوں میں حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان ہونے والے اسیران کے تبادلے کے دوران کئی فلسطینی قیدی رہا کیے گئے تاہم ان میں سے بیشتر صہیونی جیلوں میں ہونے والی شدید جسمانی و ذہنی اذیت کے باعث ناقابلِ تلافی نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔