اسرائیلی جیل حکام کی مبینہ غفلت اور دانستہ لاپرواہی سے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قیدیوں کو ایک نئی مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سخت بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں پانی جیل میں قیدیوں کی کوٹھڑیوں میں داخل ہوگیا ہے۔
بنیادی سہولیات سے محروم قیدی ایک نئی پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں۔
جمعہ کی شام صہیونی جیل سے رہائی پانے والے فادی جمیل سلامہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ جزیرہ النقب کی صحرائی جیل بارش اور برف کے پانی میں ڈوب گیا ہے۔
سابق اسیر کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کو موسم کے پیش نظر بروقت حفاظتی انتظامات کی وارننگ دی گئی تھی لیکن جیل عملے کی جانب سے اس معاملے پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔ فادی کا کہنا ہے کہ صہیونی جیل اہلکار فلسطینیوں قیدیوں کے کمروں میں پانی داخل کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور قیدیوں کو درپیش اس مشکل کو اسیران پرتشدد کے ایک حربے کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
