• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی تنظیموں کا مسجد اقصیٰ پر قبضے کے طریقہ کار پر بحث کا آغاز

پیر 27-07-2009
in فلسطین
0
zionist11
0
SHARES
0
VIEWS

 

zionist11 فلسطین میں  قبلہ اول کے تحفظ اور اس کی تعمیر ومرمت کے ذمہ دار ادارے اقصیٰٰ فاؤنڈیشن نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی تنظیمیں آج پیرکے روز سے اسرائیلی پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد کررہی ہیں

جس میں مسجد اقصیٰ پرمستقل قبضے سے متعلق امور پرغور وخوض کیاجائے گا۔ کنیسٹ کے کوری ڈور میں ہونے والے اس اجلاس میں انتہا پسند رکن پارلیمنٹ "میخائل بن اریہ” اور "اریہ الداد” سمیت بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے کوشاں  اور فلسطین میں یہودی اور تلمودی تعلیمات کے فروغ میں سرگرم عناصر کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اجلاس میں مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک اور اس کے ذیلی اداروں کی جانب سے قبلہ اول کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو روکنے اور مسجد اقصیٰ کی طرف یہودیوں کی زیادہ سے زیادہ آمد کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودی تنظیمیں فلسطین میں تحریک اسلامی کی کاوشوں کو شدید تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ حال ہی میں مسجد اقصیٰ میں  "الاقصیٰ چائلڈ فسٹیول فنڈ” کا انعقاد کیاگیا، میلے میں ہزاروں کی تعدا دمیں بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پربچوں کو قبلہ اول کی اہمیت مسلمانوں کے اس کے ساتھ تعلق کو روشناس کیا گیا۔ اس دوران یہ واضح کیاگیا کہ مسجد اقصیٰ پرصرف اور صرف مسلمانوں کا حق ہے کسی دوسری قوم کا اس پرذرا برابر حق نہیں۔ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اس قسم کی سرگرمیوں پراسرائیلی انتہا تنظیمیں سیخ پا ہیں اور وہ مختلف حیلوں بہانوں سے اسلامی تحریک پرپابندی عائد کرنا چاہتی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.