• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونیوں نے حفاظتی سڑک کی آڑ میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغ اجاڑ ڈالے

پیر 09-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1283
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں صہیونی فوج نے کفر قدوم کے مقام پر نام نہاد حفاظتی سڑک کی تعمیر کی آڑ میں مقامی فلسطینی شہریوں کے زیتون اور دیگر پھل دار پودوں کے باغات اجاڑنا شروع کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ’باغ اجاڑ مہم‘ کے دوران گذشتہ روز مشرقی قلقیلیہ میں فلسطینیوں کے دسیوں پھل دار پودے تلف کر دیے گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی فلسطینی کسان نے بتایا کہ اتوار کو اسرائیلی فوجیوں نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور دو فلسطینی شہریوں کے ملکیتی باغ میں گھس کر زیتون کے 50 پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔

مقامی فلسطینی شہری کا کہنا تھا کہ کفر قدوم قصبے پر یہودی فوجیوں کی جانب سے یہ پہلی یلغار نہیں۔ اس سے قبل بھی قابض صہیونیوں نے متعدد مرتبہ اس قصبے میں فلسطینیوں کے باغات اور دیگر املاک کو تباہ کرنے کے لیے حملے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اس علاقے سے ایک سڑک گذارنا چاہتا ہے اور اس سڑک کی تعمیر کی آڑ میں فلسطینیوں کے باغات کو مباح قرار دیا گیا ہے۔

فلسطینی کسان کا کہنا تھا کہ کفر قدوم یہودی کالونی کے قرب وجوار میں ’’قدومیم‘‘ نامی یہودی کالونی واقع ہے اور کالونی کے یہودی شرپسند بھی صہیونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں فلسطینیوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

فلسطینی کسان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج ایک سازش کے تحت فلسطینی زرعی اراضی کو تباہ کرنے اور فلسطینی رقبے کو یہودی ریاست کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ قدومیم نامی یہوی کالونی اور اس کے اطراف کے تمام علاقوں کو سڑکوں اور دیگر حیلے بہانوں سے ایک دوسرے سے مربوط بنا کر فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

خیال رہے کہ کفرقدوم قصبے کی مرکزی شاہراہ گذشتہ 13 سال سے فلسطینیوں کے لیے بند ہے جس کے خلاف فلسطینی ہر ہفتے احتجاجی جلوس نکالتے اور مظاہرے کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کی ضرورت کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے باغات اور زرعی زمینوں کو یہودی توسیع پسندی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونیوں نے حفاظتی سڑک کی آڑ میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغ اجاڑ ڈالے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.