(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے صدر محمود عباس عالمی وباء کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سےسماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ویڈیو کانفرنس کےذریعہ 25تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے ایک اہم تقریر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابوردینہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس کے دوران تقریر پیش کریں گے جس کے مطابق فلسطینی کازکے اگلے اقدامات کا تعین کیا جائے گا اور یہ تقریر فلسطینی عوام کی آواز بنے گی جس میں فلسطینی عوام کے حقوق اور مفادات کا دفاع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریر متفقہ فلسطینی سیاسی پوزیشن کا اظہار کرے گی جس کے ابتدائی اقدامات تمام آزاد فلسطینی دھڑوں کے جنرل سکریٹریوں کی توسیع سے متعلق اجلاس کے انعقاد کے علاوہفلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کی کوششوں کے قومی فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیگی ۔