(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس نے مرکزی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی منظوری دیتےہوئے کمیشن کی نئی انتظامی باٖڈی کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل نوفلسطینی آئین کے مطابق ہرچار سال بعد کی جاتی ہے۔ صدر عباس نے یہ فیصلہ فلسطینی آئین اور قانون کے تحت چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد کیا ہے۔
ڈاکٹر حنا ناصر کو الیکشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جب کہ لمیس العلمی کمیشن کے سیکرٹری جنرل مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ کمیشن کے نئے ارکان میں مازن سیسالم ، خولہ الشخشیر، شکری النشاشیبی، اسحاق مھنا، یاسر موسیٰ حرب، یوسف عوض اللہ اور احمد الخالدی کمیشن کے ارکان منتخب کیے گئے ہیں۔
