اسرائیلی فوجی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسے مصر کے جنوبی صحرائے سینا سے اسرائیل پر داغے گئے گراڈ طرز کے راکٹ کی باقیات مل گئی ہیں
جس سے ثابت ہوگیا کہ مصری علاقے سینا سے فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب اسرائیل نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اردن سے بھی اسرائیلی علاقے پر برسایا گیا راکٹ ملا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نقب کے علاقے میتسبی رامون میں ہفتے کی شام گراڈ طراز کے ایک راکٹ کی باقیات ملیں جس کے بارے گمان غالب ہے کہ وہ صحرائے سینا سے چلایا گیا ہے۔ یہ علاقہ مصر سے پندرہ کلومیٹر جبکہ اردن سے چودہ کلومیٹر دور ہے۔. 1948ء میں فلسطین کی اراضی پر قبضہ کرکے بنائی گئی اسرائیلی ریاست کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینا سے ایک بدو گروپ نے یہ راکٹ داغے ہیں، اس گروپ کو حماس اور مصری جماعت اخوان المسلمین کی بھرپور مدد حاصل ہے۔
قبل ازیں مصری حکام صحرائے سینا سے اسرائیلی اراضی پر راکٹ داغے جانے کی مکمل طور پر نفی کر چکے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
