مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے شہید کیے گئے فلسطینی نوجوان کا جسد خاکی نام نہاد پوسٹ مارٹم کی آڑ میں چیر پھاڑ کرنے کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے قطنۃ کے ریاض شمسانہ کو اسرائیلی فوج نے چند روز قبل گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے شمسانہ کو القدس میں اس کی گاڑی کا تعاقب کرنے کے بعد انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا جس کے بعد اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔