مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی ایک گاڑی سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں دو فوجی افسر ہیں۔ انہیں درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ تمام زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی جیپ ایک ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس سوار پانچ فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور عہدے ظاہر نہیں کیے گئے۔