• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شرپسند یہودی گروپ بیت المقدس میں املاک پر قبضے کے لیے سرگرم

منگل 09-07-2013
in فلسطین
0
plf 9 alquds
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں غنڈہ گرد یہودی گروپ نے فلسطینیوں کی املاک پرقبضے کی ایک نئی سازش شروع کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں یہودی گروپ کے ڈنڈہ برداروں نے دو فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور طاقت کے زور پران کی اراضی اور مکانات پر قبضے کی کوشش کی۔ تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں میں سے ایک کی عمرترپن سال جبکہ دوسرے کی تیس سال بتائی جاتی ہے۔

"وادی حلوہ۔ سلوان انفارمیشن سینٹر” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں نے مشرقی بیت المقدس میں 53 سالہ سامی قالونی اور اس کے ایک دوسرے عزیز جمال ابو یوستیف کو مشرقی بیت المقدس میں الطور کےمقام پرتشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے پہلے فلسطینی شہریوں سے مکان خالی کرانے کی دھمکیاں دیں، مکان خالی نہ کرنے پریہودیوں کا ڈنڈوں اور دستی ہتھیاروں سے مسلح جتھہ ان پر پل پڑا اور دونوں فلسطینی شہریوں کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تشدد کا نشانہ بننے والے سامی قالونی نے سلوان انفارمیشن سینٹر کو بتایا کہ کئی یہودی آباد کاروں نے اچانک اس کے گھرپردھاوا بولا اور اسے گھرسے باہر نکال کر مارنا شروع کر دیا۔ اس کے دوسرے ساتھی جمال ابو ستیف کے سرپرآہنی لاٹھیوں سے ضربیں لگائی گئیں، جس سے اس کے سر، کندھوں اور بازؤں پربھی گہرے زخم آئے ہیں۔ جبکہ ایک ہاتھ کی کلائی ٹوٹ چکی ہے۔

ایک دوسری رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے سامی قالونی فلسطینی شہری کی زمین پراپنے خیمے لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ جگہ اس کے مالک سے خرید کرلی ہے۔ سامی نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ اس نے زمین کا کچھ حصہ یہودیوں کو فروخت کیا ہے۔ بعد ازاں معاملہ بگڑنے پرپولیس نے چھاپہ مارا اور قالونی کی زمین پرنصب خیمے قبضے میں لے لیے تاہم یہودی آباد کاروں کو چھوڑ دیا گیا اور اس کی جگہ اراضی کے مالک سامی کالونی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.