شام میں گزشتہ بائیس ماہ سے جاری شورش میں مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنے کے باوجود شامی فورسز فلسطینی پناہ گزینوں کو تسلسل کے ساتھ ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اتوار کے روز بھی پانچ فلسطینی مہاجرین کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اردن کی سرحد کے قریبی شہر درعا میں تین افراد جبکہ دمشق کے یرموک کیمپ میں دو افراد شہید کیے گئے۔
یرموک کیمپ کے مقامی افراد نے بتایا کہ کیمپ کے اندر شہید ہونیوالوں میں 35 سالہ یوسف حمدان اور26سالہ کمال دامونی شامل ہیں۔ ادھر شام کی فورسز نے لگاتار اکیس روز سے یرموک کیمپ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ کیمپ میں خوراک ، ادویات اوردیگر ضروریات زندگی کی اشیا کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
درعا شہر میں بھی فوج کی کارروائی میں اتوار کے روز تین افراد شہید ہوئے۔ ورکنگ گروپ برائے فلسطینی پناہ گزیں شام کے مطابق درعا شہر کے علاقے نخلہ میں فائرنگ کی گئی جس میں نوجوان امجد مزعل اور خلیل حماد جاں بحق ہوگئے.
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
