• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیکڑوں روزہ دار مسجد اقصیٰ میں محصور، صہیونی کریک ڈاؤن جاری

منگل 01-07-2014
in فلسطین
0
plf fast
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تین یہودی لڑکوں کے مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں میں مظالم 

میں اضافہ کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے سیکڑوں روزہ داروں کو صہیونی فوج نے مسجد ہی میں نظربند کر دیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں میں ایک بارہ سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ شام نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ اور مسجد القبلی میں آنے والے درجنوں فلسطینیوں کو باہر نکلنے سے روک دیا گیا تھا۔ منگل کو علی الصباح مسجد کے داخلی اور خارجی راستے بند رکھے گئے اور شہریوں کو مسجد کے اندر ہی سحری کا انتظام بھی کرنا پڑا ہے۔

صہیونی فوج کی جانب سے یہ تازہ اقدامات گذشتہ روز مراکشی دروازے کے قریب یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد کیے گئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے ایک بارہ سالہ لڑکے کو تشدد کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا جسے بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے والی فلسطینی خواتین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی خواتین اسرائیل مخالف انتقامی کارروائیوں میں مردوں سے زیادہ پرتشدد ثابت ہوتی ہیں۔ یہودی آباد کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد خواتین کو مسجد اقصیٰ سے سیکیورٹی کی بناء پر روکا گیا ہے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں مغربی بیت المقدس میں انتہاپسند یہودیوں نے ایک فلسطینی کار ڈرائیور کو پکڑ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے پہلے فلسطینی کار ڈرائیوں کے منہ پر مرچوں میں ملا پانی پھینکا اور پھراسے کار سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں مجروح فلسطینی کو ایک مقامی اسپتال میں لے جایا گیا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.