چھ سال سے اسرائیلی محاصرے میں گھرے فلسطینی حصے غزہ کی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے مصری شہر العریش کے گورنر عبد الفتاح حرحور کو ٹیلی فون کرکے اغوا کیے گئے سات مصری فوجیوں کی بازیابی پر مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم نے العریش کے گورنر کی جانب سے بحران کے ان دنوں میں فلسطینی قوم کے ساتھ کیے جانے والے اچھے معاملے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسماعیل ھنیہ نے فلسطین اور مصر کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات پر زور دیا اور مصر میں امن و استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مصر کے علاقے سینا میں امن فلسطینی قومی امن کا لازمی جزو ہے۔
دوسری جانب گورنر العریشن نے اسماعیل ھنیہ کی جانب سے ٹیلی فون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطینی اور مصری ایک ہی امت کا حصہ ہیں جنہوں نے اپنے کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت دو خوشیاں ہیں، ایک تو فوجیوں کی بازیابی اور دوسرا فلسطینی وزیر اعظم کے ٹیلی فون کی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
