• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سولہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بدستور صہیونی فوج کی تحویل میں!

جمعہ 22-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0306
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے شہید فلسطینی نوجوانوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے جانے کے بعد اب بھی 16 شہداء کی میتیں دشمن فوج کی تحویل میں ہیں اور انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنےسے انکار کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یکم اکتوبر 2015ء کے بعد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید کیے جانے کے بعد تحویل میں رکھے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی میں سے بیشتر کا تعلق مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار فلسطینی شہیدوں کے جسد خاکی جو ابھی تک ان کے ورثاء کو نہیں دیے گئے ان کا تعلق الخلیل جب کہ دیگر گیارہ کا بیت المقدس سے ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ان شہداء کی جلد از جلد ان کے ورثاء کو حوالگی کا مطالبہ کیا ہے مگر صہیونی فوج کی جانب سے یہ مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔

اس فہرست میں شامل ہونے والے تازہ شہید عبدالحمید محمد ابو سرور کا جسد خاکی بھی شامل ہے جس نے گذشتہ سوموار کو بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ایک بس میں بم دھماکہ کرکے اکیس یہودیوں کو زخمی کردیا تھا۔ ابو سرور دو روز قبل جام شہادت نوش کرگیا تھا۔

قبل ازیں تین ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے 60 سے زائد فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے تھے جن میں سے چالیس سے زائد شہداء کے جسد خاکی مختلف مراحل میں ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے۔

جن فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ابھی تک ان کے ورثاء کو نہیں دیے گئے ان کے نام ثابر ابو غزالہ، مصطفیٰ الخطیب ، بہاء علیان، علاء بو جمل، معتز عویسات، حسن مناصرہ، عمر اسکافی، عبدالمحسن حسونہ، احمد شعبان، مصعب الغزالی، محمد نمر، خلیل محمد شلالدہ، مہند الکوازبہ، علاء کوازبہ اور احمد کوازبہ، عبدالرحمان محمود رداد، بشار مصالحہ، عبدالفتاح الشریف، اور عبدالحمید ابو سروبتائے جاتےہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ میں اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی کیے جا چکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسولہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بدستور صہیونی فوج کی تحویل میں!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.