مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے نواحی گاؤں اسکاکا کی دیہی کونسل کے سربراہ سمیر حریص کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے نسلی دیوار کی تعمیر اور دوسری بڑی یہودی بستی ’’ارئیل‘‘ میں توسیع کی خاطر گاؤں کی 169 ایکڑ اراضی پر قبضے کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
سمیر حریص نے بتایا کہ ٹاؤن کے مغربی، شمالی اور جنوبی جانب سے اراضی کو یہودی بستی ’’اریئیل‘‘کے اطراف مختلف سہولیات کی فراہمی اور نسلی دیوار کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان دنوں موجود خار دار تاروں کی جگہ یہاں پر دیوار تعمیر کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ سلفیت کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی حکام کی جانب سے جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک اسرائیلی حکام سلفیت کے متعدد دیہاتوں اور علاقوں پر قبضہ کر کے انہیں یہودی آباد کاری کے منصوبوں میں شامل کر چکا ہے۔