(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی ایرلائنز کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔
امریکی صدر کی کابینہ کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی حکام اور وائٹ ہاوس کے سینیئر ایڈوائزر جیراڈ کشنر کے درمیان پیر کے روز بات چیت کے بعد سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اسرائیل کی متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں کے لیے پروازوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
کہ آج منگل کے روز اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے دبئی کے لیے پرواز روانہ ہوگی جو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزر کر امارات میں پہنچے گی۔