(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )وائٹ ہاؤس نے صیہونی ریاست کے حوالے سے امریکہ-سعودی مذاکرات کی پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ کی تردید کی ہے لیکن "صیہونی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ "آگ کے بغیر دھوائیں کا کوئی وجود نہیں ۔”
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن کی جانب سے صیہونی ریاست کے معروف نیوز ویب سائٹ "Ynet” نے ایک بیان شائع کیا ہے جس میں انھوں نے "وال اسٹریٹ جرنل” کی کل شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے پس منظر میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسرائیل کےحوالے سے رابطوں میں پیش رفت کے بارے میں بتایا، انھوں نے کہا ہے کہ اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنا "مکمل ہو سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے صیہونی ریاست کے حوالے سے امریکہ-سعودی مذاکرات کی پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ کی تردید کی ہے لیکن "صیہونی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ "آگ کے بغیر دھوائیں کا کوئی وجود نہیں ۔” کوہن کے مطابق، "ہم ایک ایسے موڑ پر ہیں جب امریکی، سعودی اور اسرائیلی مفادات ایک دوسرے کے ساتھ مل رہے ہیں، اور اس لیے جو کچھ رپورٹ میں (امریکی اخبار میں) تقریباً 9-12 ماہ (معاہدے تک پہنچنے کے لیے) کہا گیا ہے، وہ درست ہے۔