• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سر میں چوٹ لگنے سے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر زخمی

ہفتہ 23-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0749
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیل میں گذشتہ 52 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی سامی جنازرہ غشی کا دورہ پڑنے کے نتیجے میں گر پڑے جس کے نتیجے میں ان کے سرمیں گہری چوٹ آئی ہے۔ صہیونی حکام نے سرمیں چوٹ لگنے کے بعد جنازرہ کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے ’’ایلہ‘‘ نامی حراستی مرکز میں منتقل کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی قیدی سامی جنازرہ کے بارے میں سامنے آنے والی تازہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل باون روزہ بھوک ہڑتال کے نتیجے میں اس کا وزن کم ہو کر 52 کلو گرام رہ گیا ہے۔ بھوک ہڑتال اور جسمانی نقاہت کے نتیجے میں اس کا بلند فشار خون انتہائی بلند رہنے لگا اور وہ بار بار بے ہوش ہو کر گر پڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے الفوار کیمپ سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ فلسطینی سامی جنازہ گذشتہ باون دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پچھلے سال 15 نومبرکو انہیں صہیونی حکام کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف 50 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی پرکئی بارغشی کے دورے پڑ چکے ہیں۔ حالت تشویشناک ہونے کے باوجود نہ تو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے مطالبات پرغور کیا جا رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسر میں چوٹ لگنے سے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.