فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں آثار قدیمہ کی تلاش کے لیے جاری کھدائی کے دوران سرنگ بیٹھ جانے سے اسرائیل کا آثار قدیمہ کا ایک انجینیر ہلاک اور ایک فلسطینی مزدور زخمی ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق شمالی نابلس میں اسرائیل کی ایک کمپنی آثار قدیمہ کی تلاش کے لیے کئی روز سے ایک سرنگ کی کھدائی جاری رکھے ہوئے تھی۔ سرنگ کے اندر کام کے دوران اچانک مٹی کا ایک تودہ گر جس کے نیچے دب کر آثار قدیمہ کا ماہر یہودی ہلاک اور ایک فلسطینی مزدور زخمی ہوا۔
اسرائیلی شہری دفاع کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے یہودی انجینیئر کو نیم مردہ حالت میں نکالا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیاتاہمزخمی فلسطینی مزودر کا سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطین کے ایک اسپتال میں علاج جاری ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
