مصر میں قائم عالم اسلام کی معروف ’’الازھر یونیورسٹی‘‘ کے شیخ، امام ڈاکٹر احمد الطیبی نے اسرائیلی زیر تسلط مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے حرام ہونے کے اپنے موقف میں کسی قسم کی تبدیلی کی نفی کردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے برقرار رہنے کی صورت میں القدس کے دورے کے ناجائز ہونے کے متعلق ان کے فتوے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ ’’شیخ الازھر‘‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اوقاف محمود الھباش کی جانب سے اپنے فتوے پر کی جانے والی تنقید کے بعد ایک بار پھر اپنے سابق موقف کا اعادہ کرتے ہوسے کہا کہ جب تک القدس اسرائیلی قبضے میں ہے، اسرائیلی ویزا لے کر اس شہر کا دورہ کرنا ناجائز ہے۔
شیخ الازھر نے زور دے کر کہا کہ القدس کے تحفظ اور فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے کوشش کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ یہ عرب اور اسلامی اقوام کا راسخ عقیدہ ہے کہ قبلہ اول مسجد اقصی ، اسلامی اور مسیحی اوقاف کے خلاف یہودی ریشہ دوانیوں کے خلاف جدوجہد ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

