فلسطینی محصور شہر غزہ کی پٹی کے شمالی ساحل پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کر تین ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ تینوں ماہی گیروں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے۔ صہیونی فوج نے ان کی کشتیوں کو بھی قبضے میں لینے کے بعد انہیں اسدود بندرگاہ منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری سمندر میں چھ میل کے اندر اندر ماہی گیری کررہے تھے، اس کے باوجود قابض فوجیوں نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کی گرفتاریاں اور ان پر تشدد صہیونی فوج کا معمول بن چکا ہے۔ آئے روز قابض فوج ماہی گیروں پر حملے کرکے انہیں حراست میں لیتی اور ان کی کشتیوں کو قبضے میں لے لیتی ہے۔
