رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں گذشتہ روز المغیر کے مقام پر فلسطینی اراضی غصب کیے جانے کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد المغیر کے مقام پر سیکڑوں فلسطینی مغصوبہ اراضی کی طرف ریلی کی شکل میں بڑھنے لگے تو اسرائیلی فوج نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان پر گولیاں چلائیں، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی شہریوں نے ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینی اراضی غصب کیے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔