(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے ختام سعافین کو ان کے گھر پر حملے کے دوران گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے رام اللہ میں قابض صہیونی فوج نے خواتین کےحقوق کے حوالے سے کام کرنے والی یونین کمیٹیوں کی سربراہ ختام سعافین کو رات کے وقت ان کے گھر پردھاوا بول کر اہل خانہ کی موجودگی میں بے بنیاد الزامات کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام کی جانب سے ان کی رہائی کی کوئی خبر تاحال نہیں آئی ہیں جبکہ ختام سعافین کی گرفتاری کی کوئی بنیادی وجہ بھی اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں ۔