(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کردیے جس کے بعد آج ہفتے کے روز انہیں سپرد خاک کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سوموار کے روز ’’بیت حورون‘‘ یہودی کالونی کے قریب یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کے الزام میں 23 سالہ ابراہیم علان اور 17 سالہ حسین بو غوش کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں کےجسد خاکی بھی صہیونی فوج ن اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا قصبے کے قریب ’’عوفر‘‘ فوجی کیمپ سے فلسطینی شہداء کےجسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے۔
قلندیا انفارمیشن سینٹر کے رکن سلیمان عطاء اللہ نے بتایا کہ دونوں شہداء کے جسد خاکی ہلال احمر فلسطین کی ایمبولینس کے ذریعے رام اللہ میں فلسطین میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیے گئے ہیں جہاں آج ہفتے کو انہیں سپرد خاک کی جائے گا۔
