• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دسیوں یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا، بیت المقدس میں حالات کشیدہ

منگل 30-09-2014
in فلسطین
0
plf tension
0
SHARES
1
VIEWS

سیکڑوں یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول پر آج منگل ہونے والی یلغار کے بعد پورے بیت المقدس میں حالات سخت کشیدگی اختیار کر گئے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے آس پاس مشتعل فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو علی الصباح 140 یہودی آباد کار ایک گروپ کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں ‌داخل ہوئے اور گھنٹوں قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہے۔ اس دوران صہیونی فوج نے یہودی انتہا پسندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رکھی تھی اور سیکیورٹی کی آڑ میں فلسطینی شہریوں بالخصوص خواتین کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

عینی شاہدین نے پی آئی سی کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی قیادت ان کے انتہا پسند ربی کر رہے تھے اور انہوں‌ نے قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد یہودیوں کو اس مقدس مقام کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی یہودی مذہب میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔ خیال رہے کہ یہودی قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہیں اور اسی دعوے کی آڑ میں وہ آئے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے ایک فلسطینی محافظ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول میں دخلے اور فلسطینی خواتین کے مسجد میں آنے پر پابندی کے بعد یہودی آباد کاروں اور فلسطینی نمازیوں‌ کے درمیان بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ میں کشیدگی کے بعد بیت المقدس کے دوسرے علاقوں میں بھی اسرائیلی پولیس اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.