• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

درجنوں یہودی آبادکار مسجد اقصی میں داخل، قبلہ اول کی بے حرمتی

بدھ 12-12-2012
in فلسطین
0
plf insulting of qeebla e awal
0
SHARES
3
VIEWS
 

اقصی فاؤنڈیشن کا کہناہے کہ ستر کے لگ بھگ انتہاء پسند یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور یہاں پررقص و سرور پر مبنی تلمودی رسومات ادا کیں ۔ جس وقت انتہاء پسندوں نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا، مسجد کے صحن میں فلسطینی طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ طلبہ”بیرون اسکول تعلیم” پروگرام کے تحت مسجد میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔یہودیوں کی مسجد میںبلا روک ٹوک گشت کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے ۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اس دوران مسلمان نمازیوں اور طلبہ پر سختی بڑھا دی۔ یہودی آباد کار وں کا مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام پر یہ دھاوا ایسے وقت بولا گیا ہے جب ایک روز قبل ہی اسرائیلی فوج کے تقریبا 25 اہلکاروں نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوںکو مشتعل کیا تھا۔اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کے مطابق یہودی آباد کار مراکشی دروازے سے دو باریوں میں مسجد میں داخل ہوئے اور السلسلہ دروازے سے باہرنکلے، اس دوران وہ بلند آواز سے نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ مسجد میں موجود نمازیوں نے بعض آباد کاروں کو تلمودی رسومات ادا کرنے سے روکے رکھا۔ اس موقع پر مسجد میں موجود نمازیوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد دونوں حلقوں کے درمیان باقاعدہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔دوسری جانب اقصی فاؤنڈیشن نے انتہاء پسند صہیونیوں کی جانب القدس کے علاقے ”دیر وادی صلیب ” پر دھاوں کی شدید مذمت کی ہے۔ آج صبح انتہاء پسند یہودیوں کے ایک جتھے نے جلیل القدر پیغمبر حضرت عیسی علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر اس علاقے پر حملہ کیا تھا۔ اقصی فاؤنڈیشن نے یہودی آباد کاروں کے اس دھاوے کو مسیحی مقدس مقامات کی توہین قرار دیا۔

 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.