• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خفیہ سیف ہاوس سے حماس کے سیاسی اسیروں کا مطالبہ رہائی

منگل 06-05-2014
in فلسطین
0
plf saif
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ غرب اردن کے شہر اریحا میں فلسطینی انتطامیہ کی خفیہ سروس کے سیف ہاوس میں قید سیاسی اسیران نے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کئی برسوں سے ان کے مقدمات لٹک رہے ہیں، متعلقہ ذمہ دار سیاسی اسیروں کی مسلسل تکالیف پر غور کریں۔

فلسطینی انتظامیہ کی جنرل انٹلیجنس جیل میں قید ایک سیاسی اسیر نے مرکز اطلاعات فلسطین سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں قید آٹھ اسیران، جن کی اکثریت حماس کے کارکنوں پر مشتمل ہے، نے مطالبہ کیا ہے کہ فتح اور حماس کے درمیان مصالحتی معاہدے کا منطقی نتیجہ یہی ہے کہ انہیں رہائی ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سردی اور گرمی ہر موسم میں اریحا جیل کی سختیاں جھیل رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جیسا آج غزہ وزارت داخلہ نے فتح کے بارہ اسیران کو رہا کیا، ایسا ہی سلوک ہمارے ساتھ بھی ہونا چاہئے۔ فون پر بات کرنے والے حماس کے نامعلوم اسیر نے بتایا کہ اریحا سیف ہاوس میں بعض افراد نو برس سے قید ہیں، ان میں کم سے کم مدت اسیری چار برس ہے۔ ہماری غزہ اور مغربی کنارے میں حماس اور فتح کے متعلقہ ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ ہماری رہائی کے لیے فوری کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ مصالحت کے نتیجے میں برسوں سے لٹکنے والے امور کو فی الفور حل ہونا چاہئے۔ ادھر اسیران کے اہل خانہ نے پیش آئند جمعرات کو رام اللہ کے المنارہ روانڈ اباوٹ پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ دہرائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.