فلسطین کی منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کےسربراہ خالد مشعل اور صدر محمود عباس کے درمیان مفاہمت کے سلسلے میں ملاقات کل اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو گی۔
ملاقات کا اعلان حماس کے سیاسی شعبےکے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مروزق نے مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوحہ میں حماس ، فتح سربراہ ملاقات کی تجویز صدر محمودعباس نے دی تھی۔
ڈاکٹر موسیٰ مرزوق نے کہا کہ فلسطینی صدرمحمودعباس کی تجویز پر دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات کے لیے کل اتوار پانچ فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ دونوں رہ نما آج دوحہ پہنچ جائیں گے۔ اس کے علاوہ دنوں جماعتوں کی مرکزی قیادت بھی اس موقع پر موجود ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مرزوق نے بتایا کہ خالد مشعل۔ محمود عباس ملاقات کے مابین ہونےوالے مذاکرات میں فلسطین میں قومی حکومت کی تشکیل، تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نو کے سلسلے میں کام کرنے والی کمیٹی کی پیش رفت ئزہ اور ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
قبل ازیں فتح کے مرکزی کمیٹی کے رکن عزام احمد نے بھی خالد مشعل اور محمود عباس کےدرمیان دوحہ میں ملاقات کا اعلان کیا تھا تاہم اس ملاقات کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹی سربراہوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں قومی حکومت کے قیام کے طریقہ کار طے کرنے پر بات کی جائے گی۔

