اقصٰی فائونڈیشن برائے اوقاف و ورثہ نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز حیفہ کے شیخ ٹائون میں یہودی انتہاپسند پرائس ٹیگ گروہ نے القسام قبرستان پر حملہ کردیا اور نسل پرستانہ نعرے لکھ ڈالے۔
حیفہ میں اسلامی تحریک کے عہدیدار شیخ فود ابو قمیر نے تصدیق کی ہے کہ پرائس ٹیگ نے القسام قبرستان پر حملہ کردیا تھا اور وہاں پر انگریزی اور عبرانی زبان میں نسل پرستانہ نعرے درج کئے گئے تھے اور اس کے علاوہ یہودی ڈیوڈ سٹار اور پرائس ٹیگ بھی بنایا گیا تھا۔
فائونڈیشن نے بتایا ہے کہ القسام قبرستان کو اس سے پہلے بھی اسی طرح کے حملے کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ فائونڈیشن نے اس وقت اسلامی قبرستانوں اور مقدس مقامات کے دفاع کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین