• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حکمرانوں کی امریکا نوازی صہیونیوں کو حملوں کا حوصلہ فراہم کر رہی ہے

منگل 29-09-2009
in فلسطین
0
ikhwan
0
SHARES
0
VIEWS

ikhwan اخوان المسلمون نے یہودیوں کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی کے تازہ واقعات کی ذمہ داری مسلم حکمرانوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کی امریکی کاسہ لیسی اور اسرائیل کی جانب جھکاؤ صہونیوں کو قبلہ اول پرحملوں کا حوصلہ فراہم کر رہی ہے۔

 

پیر کے روز تنظیم کی ویب سائٹ پرجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی سازش میں برابر کے شریک ہیں،کیونکہ یہودیوں کے ناپاک قدم اس وقت مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے ہیں جب فلسطینی صدر محمود عباس نے باراک حسین اوباما کی نگرانی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو سے ملاقات کی۔ ان کی نام نہاد ملاقاتوں اور امن عمل کا بھانڈہ اب پھوٹ چکا ہے اور اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ محمود عباس مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پرحملہ چند انتہا پسند یہودیوں کی کارروائی نہیں بلکہ یہ اسرائیل کی منظم پالیسی کا حصہ ہے جس میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، بیت المقدس کے باشندوں کی شہربدری، ان کی املاک اور جائیدادوں پرقبضہ اور 1967ء کے بعد تمام فلسطینی علاقوں پر تسلط شامل ہے۔ بیان میں فلسطینی عوام، عرب ممالک، عالم اسلام اور امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور یہودیوں کے قبلہ اول کی جانب بڑھتے ہوئے ناپاک قدم روکیں۔ بیان کے مطابق امت مسلمہ قبل اول، فلسطین اور بیت المقدس کو کسی قیمت پر فراموش نہیں کرسکتی، اگر خدا نخواستہ ایسا کیاگیا تو دنیا میں اس امت کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.