• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کی آج جمعہ کو قوم سے ملک گیر احتجاج کی اپیل

جمعہ 11-05-2012
in فلسطین
0
plf on_friday
0
SHARES
0
VIEWS

plf on_friday

کی سب سے بڑی اور منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی اپیل پر آج فلسطین بھر میں” جمعہ اسیران” منایا جا رہا ہے۔

کے روز غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطین کے تمام شہروں میں اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

حماس کی جانب سے میڈیا کو جاری ایک بیان کی نقل "مرکزاطلاعات فلسطین” کو بھی موصول ہوئی ہے جس میں پوری قوم اور عوام کے تمام طبقات سے کہا گیا ہے کہ وہ آج کے روز ہونے والے اسیران کے حق میں مظاہروں میں شرکت کر کے قومی بیداری کا ثبوت دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے احتجاجی مظاہرے فیصلہ کن ثابت ہونے چاہئیں اور صہیونی دشمن کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ اسیران کے پشتیبان زندہ ہیں۔ وہ ان کی مدد اور نصرت کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
حماس نے بیان میں عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی مظالم کا شکار فلسطینی اسیران کو بھی حوصلے اور ہمت کا پیغام بھیجیں اور انہیں بتائیں کہ ہم زندہ ہیں اور ان کی رہائی کے لیے تمام آپشن استعمال کریں گے۔ بیان میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں تمام تعلیمی اداروں اور جامعات کی انتظامیہ سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت اور نصرت کے لیے آج کے دن نماز جمعہ کے بعد تعطیل کریں اور حماس کی اپیل پر بلائے گئے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔

ادھر فلسطین کی ایک دوسری مزاحمتی تنظیم”عوامی مزاحمتی کمیٹیز” کی جانب سے آج جمعہ کو فلسطین میں "یوم الغضب” منانے کا اعلان کیا ہے۔ مزاحمتی کمیٹیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ نصرت فلسطین کے لیے آج کے دن صہیونی حکام کے خلاف یوم الغضب منائیں گے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.