• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس فلسطینی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی صلاحیت رکھتی ہے: مہدی عاکف

جمعہ 10-02-2012
in فلسطین
0
plf translate
0
SHARES
0
VIEWS

plf translate

مصرکی سب سے منظم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد مہدی عاکف نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” فلسطینی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ قطر کی مساعی سے فلسطین میں قومی حکومت کے لیے حماس اور فتح کےدرمیان معاہدہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ دونوں بڑی جماعتوں کو مل کر مسئلہ فلسطین کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے۔
اخوان المسلمون کے مرشد عام نے ان خیالات کا اظہار مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت اور مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فلسطینیوں کے قومی اصولوں اور ان کے حقوق کے تناظر میں دیگر اقوام کو بھی باہم متحد ہو کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ فلسطینی تنظیم حماس اپنی قوم کی امنگوں اور خواہشات کی تکمیل کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مرشد عام کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین کے مستقبل کے حوالے سے حماس پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ اس تنظیم نے فلسطین کی آزادی کے لیے جتنی قربانیاں دی ہیں کسی دوسری جماعت نے نہیں دیں۔
مہدی عاکف نے کہا کہ دوحہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل اور صدر محمود عباس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی حکومت کے قیام کے سلسلے میں کی جانے والی تنقید بلاجواز ہے۔ دوحہ مذاکرات اور اعلامیہ ایک مثبت قدم ہے۔ اس سے فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے عمل کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ اخوان المسلمون اس وقت مصرکی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ مصر میں انقلاب کی کوکھ سے جنم لینی والی قومی اسمبلی میں اخوان المسلمون کے پاس پچاس فیصد کے قریب نشستیں ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.