• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس اور تحریک فتح کا قومی مفاہمت کے لیے مذاکرات جاری رکھنے سے اتفاق

جمعہ 08-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0939
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے غزہ قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دو طرفہ ملاقاتیں اور مذاکرات جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس اور تحریک فتح کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتیں قومی مفاہمت کا سفر آگے بڑھانے کو تیار ہیں۔

جمعرات کے روز غزہ میں دونوں جماعتوں کے وفود کی ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پرحماس کی قیادت نے اپنے دورہ مصر اورقطر کے بارے میں بھی تحریک فتح کو اعتماد میں لیا۔

غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے دفترسے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں قومی مفاہمت سمیت فلسطین کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور تفصیلی تبادلہ خیال ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں فلسطین میں سیاسی جماعتوں میں پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے اور قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت سے متفق ہیں۔

دونوں جماعتوں کے وفود کی ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، غرب اردن اور بیت المقدس میں جاری تحریک انتفاضہ، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، غزہ کی پٹی میں بجلی اور دیگر بحران اوران کے حل کے لیے مختلف تجاویز پربھی تبالہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں جماعتوں نے مصرسمیت تمام عرب اور مسلمان ملکوں کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے قیام اور دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت سے بھی اتفاق کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس اور تحریک فتح کا قومی مفاہمت کے لیے مذاکرات جاری رکھنے سے اتفاق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.