• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس اور اسلامی جہاد کو آپس میں لڑانے کی مصری سازش ناکام

اتوار 24-05-2015
in فلسطین
0
plf trying
0
SHARES
4
VIEWS

مصرکے نو منتخب وزیر قانون وانصاف احمد الزند نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد  حماس کے بانی الشیخ احمد یاسین پرقاتلانہ حملے کے ذمہ دار ہے۔ دوسری جانب حماس نے مصری وزیرکے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے اسلامی جہاد کے موقف کا دفاع کیا ہے۔یوں حماس اور اسلامی جہاد کو باہم لڑانے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری سیاست میں متنازعہ سمجھے جانے والے وزیراحمد الزند نے حال ہی میں ایک نیا پنڈورا بکس کھول کر فلسطینی تنظیموں کوآپس میں لڑانے کی سنگین سازش کی ہے اور الزام عاید کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے بانی الشیخ احمد یاسین کو گیارہ سال قبل اسلامی جہاد نے اسرائیل کو مخبری کرکے قتل کروایا تھا۔

مصری وزیر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلامی جہادکے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ الشلح نے بتایا تھا کہ الشیخ احمد یاسین کو ان کی جماعت نے مخبری کے ذریعے قتل کرایا تھا۔

اسلامی جہاد کی جانب سے جاری ایک رد عمل مصری وزیر کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ جبکہ حماس نے بھی مصری وزیر کی جانب سے فلسطینی تنظیموں کو باہم دست وگریباں کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جہاد الشیخ احمد یاسین کو شہید کرانے جیسا سنگین اقدام نہیں کرسکتی ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان الشلح خود جہاد کے داعی اور شہادت کے راستے پر چلنے والے ہیں۔ وہ کبھی ایسا سوچ بھی نہیں سکتے اور نہ ہی ان کی تنظیم کبھی ایسے سنگین واقعے میں ملوث ہوسکتی ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ مصری وزیرجس منصب پرفائز ہیں وہاں انہیں ایسے متنازعہ بیانات دینا قطعی نا مناسب ہے۔ اسلامی جہاد کا کوئی شخص بھی الشیخ احمد یاسین کو شہید کرانے کے لیے اسرائیل کو مخبری نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ 22 مارچ 2004 ء کو اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے نماز فجرکے وقت غزہ کی پٹی میں الشیخ احمد یاسین کو اس وقت ایک میزائل حملے میں نشانہ بنایا تھا جب وہ نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے اپنی وہیل چیئر پرباہر نکل رہے تھے۔ میزائل حملے میں الشیخ احمد یاسین اور نو نمازی موقع پر شہید ہوگئے تھے۔

حال ہی میں مصری وزیرکی جانب سے یہ الزام سامنے آیا ہے کہ اسلامی جہاد کے رہ نما رمضان الشلح نے انہیں بتایا تھا کہ الشیخ احمد یاسین کو اسرائیل کے ذریعےشہید کرانے میں ان کا اہم کردار تھا۔ انہوں نے اسرائیل کو الشیخ احمد یاسین کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.